پاکستان، ڈیفالٹ سے بچنے کیلیے حکومتی اثاثہ جات کی جلد فروخت کا فیصلہ

پاکستان، ڈیفالٹ سے بچنے کیلیے حکومتی اثاثہ جات کی جلد فروخت کا فیصلہ
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ وفاقی حکومت نے جمعے کے روز فیصلہ کیا ہے کہ ممکنہ ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے 2پاور پلانٹس کو قطر کی حکومت کو براہ راست فروخت کردیے جائیں، یہ پلانٹ 4سال قبل حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل تھے اور حکومت کو امید تھی اس کی فروخت سے اسے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے تاہم اب موجودہ حکومت نے اسے نجکاری کے بجائے براہ راست قطر کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے دو قبل حکومت کی جانب سے کابینہ کی ایک نئی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کا مقصد حکومتی اثاثہ جات کو تیزی سے فروخت کرنے کے عمل کا جائزہ لینا تھا۔ اسی سلسلے میں 2460 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی طاقت رکھنے والا یہ پاور پلانٹ اب کسی باہر ملک کو فروخت کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں