ملک میں ڈالر کی قلت کے باعث مسافروں کے لیے نئی پابندیاں عائد کردی گئی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں ڈالر کی قلت کے باعث مسافروں کے لیے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں ڈالر کی کمی کے باعث سالانہ 30 ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ افغانستان جانے والوں کو سالانہ 30,000 ڈالر کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی اے) نے مزید کہا کہ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد ہر غیر ملکی دورے کے لیے 55،000 تک لے جا سکتے ہیں جبکہ 18 سال یا اس سے کم عمر کے افراد غیر ملکی دوروں کے لیے $2،000 تک لے جا سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 18 سال یا اس سے کم عمر کے افراد کو سالانہ 15,000 ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد سالانہ 30,000 ڈالر لے جا سکتے ہیں۔

ایف بی آر نے اپنے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا کہ افغانستان جانے والے افراد وزٹ پر 1000 ڈالر لے جا سکتے ہیں اور افغانستان جانے والے سالانہ 6000 ڈالر سے زیادہ نہیں لے جا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک جانے والے افراد کو سونے کے زیورات یا قیمتی دھات لانے پر ڈیکلریشن دینا ہو گا جبکہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کو 10 ہزار ڈالر یا اس سے زیادہ لانے پر ڈیکلریشن دینا ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں