ملک بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے اور شادی ہالز 10 کرانے کا فیصلہ

ملک بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے اور شادی ہالز 10 کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد ،5 سی این نیوز ویب ۔
وفاقی حکومت نے ملکی معاشی پالیسی کے تحت شادی ہالز رات 10 بجے اور مارکیٹ رات 8 بجے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف ، قمر زمان کائرہ اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجر ان معاشی پالیسی پر عمل پیرا کریں ۔ ملک اس وقت معاشی بحالی کا شکار ہے۔ تاجروں برادری بھی تعاون کریں ۔
وفاقی وزیر دفاع نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں میں بھی 20 فیصد افرادی قوت کم کر رہے ہیں ۔ اور وہ گھر سے کام کریں گے ۔ اس طرح حکومت اربوں روپے بچا سکتے ہیں ۔ انہوں مزید کہا کہ یہ توانائی کی بچت کا قومی مہم ہے سنگین معاشی صورتحال کے تناظر میں ہمیں اپنی عادتوں میں تبدیلی لانا ہوگی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں