فلائی جناح کی پہلی پرواز منگل کو کراچی سے روانہ ہونے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئی

افتتاحی پرواز 9p672 نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے لیے دوپہر 1 بجکر 11 منٹ پر اڑان بھری۔ پرواز نے رات 12 بجے ٹیک آف کرنا تھا لیکن ایک گھنٹہ 11 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔
پاکستان کی سب سے سستی ایئر لائن نے اپنی افتتاحی پرواز کے لیے تین سال پرانی ایئر بس A320 کا استعمال کیا جس کا رجسٹریشن نمبر AP-BOP تھا۔
کراچی کے نجی ہوٹل میں افتتاحی تقریب کے بعد پرواز کا آغاز کیا گیا۔ ایئر لائن کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے لیے روزانہ پروازیں چلائے گی۔ ہفتے کے دوران کوئٹہ کے لیے چار پروازیں جائیں گی۔
تمام مقامات کے ٹکٹ کی قیمت 13,999 روپے ہوگی اور مسافروں کو 10 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔ دوران پرواز مسافروں کو تفریح ​​بھی فراہم کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں