عمران خان کا توشہ خانہ کیس فیصلہ ، الیکشن کمیشن نے نو ٹس جاری کر دیا .
عمران خان کا توشہ خانہ کیس فیصلہ کل آئے گا
اسلام آباد: (5CN ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ کل سنانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کل توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دوپہر 2 بجے سنائے گا، جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور انکے دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
مزید یہ کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس کے سلسلے میں 7 ستمبر کو الیکشن کمیشن پاکستان میں اپنا جواب جمع کرایا تھا، جواب کے مطابق اگست 2018 سے 31 دسمبر 2021 کے دوران وزیر اعظم اور ان کی بیوی کو 58 مختلف گفٹس دیے گئے۔
عمران خان کی تحریری جواب میں یہ تحائف زیادہ تر پھولوں کے گلدان، میز پوش، آرائشی سامان، دیوار کی آرائش کا سامان، چھوٹے قالین، بٹوے، پرفیوم، تسبیح، خطاطی، فریم، پیپر ویٹ اور پین ہولڈرز گھڑی، قلم، کفلنگز، انگوٹھی، بریسلیٹ/لاکٹس شامل تھے۔
جواب میں بتایا کہ ان سب گفٹس میں صرف چودہ چیزیں ایسی تھیں جن کی کل قیمت تیس ہزار روپے سے زیادہ تھی جسے انہوں نے باقاعدہ قانونی طریقے سے رقم کی ادائیگی کر کے خریدا