شگر باشہ ڈوگرو پل کی تعمیر کے متعلق سرکردہ گان ڈوگرو و سرکردگان باشہ کے مابین ایک اہم اجلاس

شگر باشہ ڈوگرو پل کی تعمیر کے متعلق سرکردہ گان ڈوگرو و سرکردگان باشہ کے مابین ایک اہم اجلاس
شگر(اسحاق نوری شگری)شگر باشہ ڈوگرو پل کی تعمیر کے متعلق سرکردہ گان ڈوگرو و سرکردگان باشہ کے مابین ایک اہم اجلاس۔جس میں موضع سیسکو سے شیخ محمد علی ناصری،سرکردہ حاجی عبد الرحمن،نمبردار حسین کے سرکردگی میں چند افراد،موضع ذل سے مولانا اکبر ذاکری،غلام اور محمد باقر ،موضع بین سے محمد وزیر موضع ڈوگرو سے شیخ علی،حاجی بشیر و دیگر کے سرکردگی میں تمام جوانان اور موضع ڈیمل سے حاجی فرمان و شیخ علی احمد جعفری کے سرکردگی میں چند نمائندگان نے شرکت کیں۔اجلاس میں مندرجہ ذیل نکات پر مشتمل ایک جامع قرار داد پیش کی۔ جس کے مطابق بمقام ڈوگرو پہلے سے موجود جھولا پل کے جگہ معلق سرکاری پل کی منظوری لانے پر ہم نمائندہ وقت راجہ اعظم خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔یہ پل صرف موضع ڈوگرو کیلئے نہیں بلکہ ڈیمل سے لیکر ارندو تک(یو سی باشہ) کیلئے ہیں۔اس پل کی تعمیر کے لیے پورے علاقے شامل ہیں۔اور یہ پل ہمارے دیرینہ مطالبہ ہے۔ہم اس عظیم اجتماع کے توسط سے جی بی حکومت،نمائندہ وقت خصوصاً انتظامیہ شگر سے سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جس جگہ پر انجینئر نے پل کی سائیڈ سلیکشن کی ہے اُسی جگہ پر فی الفور اس پل کی تعمیر کا کام شروع کیا جاۓ۔تاکہ علاقے کے پسے ہوئے عوام کو آمد و رفت میں سہولیات میسر ہو۔اس عظیم اجتماع کے توسط سے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پل،سڑک اور صحت انسان کے بنیادی حقوق میں سے ہیں لہزا اس پل کو ہم سے نہ چھینا جاۓ۔۔اس پل کے عدم تعمیر کے باعث آج تک خواتین کے ڈیلوری اور مریضان کے مراکز تک رسائی میں حد سے زیادہ مشکلات درپیش آ رہے ہیں۔لہزا ہمیں مزید اذیت میں مبتلا نہ رکھا جائے۔بالآخر وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا خیر کی اور اجلاس اپنی اختتام کو پہنچا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں