شغرتھنگ روڈ کی اسٹیٹجیک اہمیت

شغرتھنگ روڈ کی اسٹیٹجیک اہمیت.
شغرتھنگ روڈ استور اور سکردو کو ملانے والا ایک زمینی راستہ ہے جس کی اہمیت کا انداہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہم محص چھ گھنٹے کے مصافحت پر راولپنڈی پہنچ سکتے ہیں ۔اس روڈ کی تعمیر سے سیاحت ۔تجارت اور معاشی ترقی اپنے عروج کو پہنج جاۓ گی ۔کیونکہ سفر نہایت آرامدہ اور قلیل مدت میں اپنے منزل تک پہنچ سکتے ہیں ۔وقت کے بچنے سے کرایوں میں نمایاں کمی واقع ہوجاۓ گی ۔اس سے چیزیں مارکیٹ میں ہمہ وقت دستیاب ہونگی ۔اور سستے داموں ملیں گی ۔اس کے علاوہ سفر نہایت آرامدہ ہوگا ۔قدرتی آفات سے بھی محفوظ اور سیکوریٹی فری زون راستہ ہے ۔سفری مشکلات میں کمی کے باعث سیاحت کو بڑی تقویت ملے گی ۔اس کی ایک وجہ علاقہ شغرتھنگ میں موجود قدرتی دلکش نظارے ہیں ۔جو آج تک لوگوں کے نظروں سے اوجھل ہیں ۔سیاح حضرات ہر سال نت نٸے قدرتی نظاروں کو دیکھنے کے لٸے بے چین نظر آتے ہیں ۔مقامی لوگوں کی معیار زندگی بھی بدل جاۓ گی ۔مقامی سطح پر لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا ۔اس کے علاوہ بنیادی سہولتیں لوگوں کے گھروں کی دہلیز تک میسر ہونگی ۔سڑک کی تعمیر نو سے بےروزگاروں کو روزگار کا سنہرا مواقع ملے گا ۔انفراسٹیکچر بہتر ہوجاۓ گا ۔یہاں کے قدرتی معدنیات کی دریافت میں تیزی آے گی ۔اس کے علاوہ سکردو شہر کا سب سے بڑا مسلہ بجلی کا تا حیات حل ہوجاۓ گا ۔کیونکہ اس علاقے کے اس میگا پروجیکٹ میں ٢٦میگا واٹ پن بجلی کی تعمیر بھی شامل ہے۔اگر یہ میگا منصوبہ بروقت مکمل ہوجاتا ہے تو اس سے سکردو شہر کا دیرینہ مسعلہ حل ہوجاۓ گا ۔اور عوام کو اس لوڈ شیڈینگ کے عزاب سے نجات ملے گا ۔اس روڈ کی تعمیر سے سکردو شہر کا رابطہ کشمیر سے اورپھر کشمیر بہ راستی راولپنڈی سے جا ملے گا ۔اس سے یہاں کے باشندوں کو سولہ ۔سترہ گھنٹے متواتر سفر کے اس الجھن سے ہمیشہ کے لٸے نجات مل جاۓ گا اور گلگت بلتستان میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوجاۓ گا ۔جس سے اس خطے کی اہمیت میں اور بھی اضافہ ہوجاۓ گا ۔یہ پروجیکٹ سی ۔پیک کا ایک حصہ ہے ۔اور اس کی اہمیت کو ہم کسی قیمت نظر انداز نہیں کرسکتے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں