سندھ میں مسافر وین کو خوفناک حادثہ

سندھ میں مسافر وین کو خوفناک حادثہ
سیہون شریف : مسافر وین سیلابی پانی میں جاگری اٹھارہ افراد جانبحق
ذرائع کے مطابق سیہون ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار وین سیلابی پانی میں گرگئی ، اس دلخراش حادثے میں اٹھارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ایس ایس پی سیہون نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی شکاروین خیرپور سے سیہون درگاہ جارہی تھی کہ ٹول پلازہ کے قریب سیلابی پانی کے اخراج کے لئے لگائے گئے کٹ سے نیچے جاگری۔
اس افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے حادثے پر آ پہنچی اور اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق افراد کی لاشوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 بچے، 6 بچیاں اور 8 خواتین شامل ہیں، جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے سال کے درمیان ہے
پولیس کے مطابق منچھر جھیل سے سیلاب کےاخراج کیلئےانڈس ہائی وےپرکٹ لگایاگیاتھا،جسے تاحال پُر نہیں کیا جاسکا تھا جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔سیہون شریف کے قریب مسافر وین کے حادثے پر آئی جی سندھ نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی ہیں کہ حادثےکے متاثرین کےسامان کی حفاظت کی جائے اور زخمیوں اور جاں بحق مسافروں کےلواحقین کو اطلاع کیلئےاقدام کیےجائیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کو قرار واقع سزا دینے کا حکم دیا اور لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں