دسمبر مہینے کی خصوصیات . ساجد حسین

دسمبر مہینے کی خصوصیات .
یوں تو ہر میہنہ اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے مگر سب سے دسمبر کی بات ہی الگ ہے ۔دسمبر کا مہینہ سال کا آخری مہینہ ہوتا ہے ۔اور اس کے اختتام کے بعد نیا سال شروع ہوتا ہے ۔بہت سارے لوگوں کے لٸے یہ مہینہ نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے ۔اکثر لوگ دسمبر کو اس اعتبار سے اہم سمجھتے ہیں کہ یہ پیچھلے سال کی تلخ ور شیریں یادوں کے ساتھ چلے جاتا ہے ۔بعض لوگوں کے لیے آنے والے نٸے سال کے پیغام دیتا ہے اور وہ آنے والے سال کے لٸے کچھ نیا کرنے کے ارادے رکھتے ہیں ۔دسمبر کے مہینے کی راتیں بھی عمومأ لمبی ہوئی کرتی ہیں ۔لوگ راتوں کو ایک دوسرے کے ستھ بیٹھک لگا کر کہانیاں اور قصے سنتے ہیں ۔یہ مہینہ سردی کےعروج کا مہینہ بھی ہوتا ہے سو اس موسم میں لوگ اپنے آپ کو گرم رکھنے کی بھی کوشیش کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ دسمبر کی شام شاعر حضرات کے لیے کسی نعمت سے کم نھیں ہوتا ۔وہ محبوب کی جدائی کو دسمبر سے جوڑ لیتے ہیں ۔جیسے ایک شاعر نے کیا خوب لکھا ہے کہ ۔چلو تم لوٹ آونا ۔دسمبر لوٹ آیا ہے ۔اسی طرح شاعر حضرات دسمبر کی میہنے کو بطور استعارہ بھی استعمال کرتے ہیں اور اپنی شاعری کے ذرٸعیے اپنی دل کی بات لکھ دیتے ہیں ۔دسمبر جاتے جاتے لووں کو یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ اب یہ سال چلا گیا ۔اس میں آپ اپنی کارکردگی کا ایک تجزیہ کرلیں ۔اور آنے والے نٸے سال کے لٸے تیاری کرلیں ۔ایک گروہ تو دسمبر کے جانے کا خوشی منانے میں لگی رہتی ہے ۔مگر کچھ لوگ اس دسمبر میہنے کے جانے سے نہایت افسردہ بھی ہوتے ہیں ۔کیونکہ یہ دسمبر بہت ساری تلخ اور شیریں یادیں لے کر چلا جاتا ہے ۔دسمبر کا مہینہ زیدہ تر یاد مضی کو یاد دلاتا ہے اور ماضی کو یاد کر کے اس سے چھٹکارا پانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔کسی شاعر نے کیا خوب لکھا ہے ۔یاد ماضی عزاب ہے یا رب ۔۔۔چھین لے مجھ سے حافظہ میرا ۔دسمبر کے جاے سے ایک پیغام یہ بھی مل جاتا ہے کہ دیوار حیات سے ایک اور اینٹ گر گئی ۔بقول شاعر ۔ایک اور اینٹ گرگئی دیوار حیات سے ۔نادان کہ رہا ہے نیا سال مبارک ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں