خود اعتمادی بڑی چیز ہے – ایک سکیورٹی گارڈ، لیکچرر کیسے بنا۔ ساجد حسین

خود اعتمادی بڑی چیز ہے ۔۔۔۔انسان کے لیٸے اس دنیا میں سب کچھ ممکن ھو سکتا ہے اگر اس میں اعتماد کا پیمانہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہو ۔صرف تعلیم حاصل کرنے سے کامیابی قدم نھیں چومتی بلکہ اس کے لیٸے جو شے درپیش ہوتی ہے ۔اس کا نام خود اعتمادی ہے ۔بقول علامہ اقبال ۔خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے ۔خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے ۔اتفاقاً آج سوشل میڈیا میں ایک اہم خبر کی جانب میری نظر پڑی اور اس نے حیرت میں ڈال دیا ۔نہ صرف حیرت بلکہ ایک حوصلہ بھی ملتا رہا ۔وہ خبر یہ تھی کہ کراچی یونیوڑسٹی میں بطور سیکوریٹی گارڈ فرایض سر انجام دینے والے ایک ملازم نے آج اپنی ایم۔فیل مکمل کر کے اسی شعبے میں لکیچرر کے عہدے پر تعینات ہوٸے ۔اس سے طالب علموں کو درس یہ ملتا ہے کہ اگر آپکا ارادہ مضبوط ہو تو حالات جیسے بھی ہوں ۔ھم دس سال بعد ہی سہی مگر اپنے ہدف کو پا سکتے ہیں ۔حالات کا وہی شخص مقابلہ کر سکتا ہے جو اپنے خود اعتمادی لیول کو بہت اونچا رکھے ۔اپنے مقاصد کو پانے کے لیے ہمیں بےشک ایک صدی ہی کیوں نہ لگے ہمیں اپنے منزل سے پیچھے نھیں ہٹنا ہوگا ۔مستقل مزاجی کے ساتھ میدان میں رھیں گے تو تب ہم بھی اپنے منزل کو پا سکیں گے ۔جامعہ کراچی کے اس ملازم کو ہزاروں مشکلات نے گھیڑ کے رکھا ۔اس کے مقاصد یں رکاوٹ بنی مگر اس طالب علم میں خود اعتمادی اس قدر زیادہ تھی کہ وہ ملازم گھر جاکر وقت نکال لیتا تھا ۔گھریلو معاملات کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھاٸی پر بھی خوب توجہ دی ۔اسے یہ یقین تھا کہ ایک دن ایسا آۓگا کہ وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب ہو جایے گا ۔یہ طالب علم اب ہم سب کے لیے ایک بھترین نمونہ بن گیا ہے ۔ان طالب علموں کے لیے جو یہ سمجھتے ہیں کہ مقاصد کو پانے کےلیے صرف معاشی طور پر مضبوط ھونا ہی کافی نھیں بلکہ اگر آپ کے ارادے مضبوط ھوں تو راستے اللہ پاک خود عطا کرتا ہے ۔پس نا امیدی جیسی بیماری سے ہمیں بچ کے رھنا ہوگا

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں