بلتستان یونیورسٹی میں متنازعہ وی سی نعیم خان کا دوبارہ آنا قابل مذمت ہے ۔انجمن امامیہ بلتستان

بلتستان یونیورسٹی میں متنازعہ وی سی نعیم خان کا دوبارہ آنا قابل مذمت ہے ۔انجمن امامیہ بلتستان
سکردو بلتستان باڈر ایریا ہونے کے باعث ایک انتہائی حساس علاقہ ہے اور بلتستان یونیورسٹی بہی ایک نئی یونیورسٹی ہے لہذا اس ادارے کی بہتری اور حساس علاقے کے امن وامان کو برقراررکھنے کے لیے خ بلتستان یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر نعیم خان خیر سگالی کے طور ریزائن دے کرچلا جائے تو بہتر ہے ۔
صدر پاکستان سے پر زور مطالبہ ہے کہ فوری طور سینٹ کا اجلاس بلا کر نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور بلتستان کے امن کو تباہ و برباد ہونے سے بچایاجائے۔
بلتستان کے سرپرست مرکزی امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے خطبات میں ،صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی نے اپنے بیانات کے ذریعے،عوام ،عمائدین،سرکردہ گان اور یونیورسٹی کے طلاب مختلف احتجاجات کے ذریعے وی سی نعیم خان کی تعیناتی کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا اورجی بی کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیر اعلی خالد خورشید سے بھی اس وائس چانسلر کی تعیناتی کو روکنے کا مطالبہ کرنے کے باوجود اسی متنازع وی سی نعیم خان کا دوبارہ انتخاب سمجھ سے باہر ہے ۔
لہذا انجمن امامیہ بلتستان کی جانب سے ایک بار پھر صدر پاکستان۔گورنر اور وزیر اعلی سے مطالبہ کیاجاتا ہے کہ بلتستان کےعوام ،عمائدین ،مذہبی پارٹیاں اور سیاسی پارٹیوں کے مطالبے کو فوری طور پر حل کیا جائے اس وائس چانسلر کی تعینیاتی کو روک کر کسی دوسرے غیر متنازع وی سی کو تعین کیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں