اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں موازنہ، پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کر دیا

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں موازنہ، پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کر دیا
5CN نیوز اسلام آباد۔
پاکستان تحریک انصاف کا وائٹ پیپر سامنے آگیا، وائٹ پیپر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا موازنہ کیا ہے، نو ماہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
پی ٹی آئی وائٹ پیپر کے مطابق گزشتہ نو ماہ میں آٹے کی قیمت میں چھیاسی فیصد اضافہ ہوا، نو ماہ قبل آٹا مارکیٹ میں موجود تھا اور نو ماہ بعد غائب ہے۔
پچھلے نو ماہ میں دودھ کی قیمت میں 28 فیصد، چاول 60 فیصد، گوشت 16.4 فیصد اور انڈے کی قیمت میں 115 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح ٹماٹر 34 فیصد، پیاز 338 فیصد، کوکنگ آئل 15.2 فیصد، فروٹس اور سبزیاں 50 فیصد، چائے کی پتی 60 فیصد اور چینی 7.3 فیصد مہنگی ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں