آج کی تازہ ترین شہ سرخیاں. سیاسی حالات.

آج کی تازہ ترین شہ سرخیاں

گوجرانوالہ
گوجرانوالہ کے علاقے گلشن کالونی میں یونیورسٹی کی بس کا انتظار کرتی ہوئی طالبہ نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرس چھیننے کی کوشیش کرنے والے ڈکیت سے اسلحہ چھین کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

اسلام آباد
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی کے پاس آخری موقع ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ نہ بنائیں اور امید ہے اس بار آئین کے مطابق چلیں گے، اگر انہوں نے کچھ گڑ بڑ کی تو پھر انہیں اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

کراچی
کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر عدالتی عملہ عمل درآمد کے لیے اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے کے لیے بھاری نفری کے ساتھ پہنچ گئی۔ اس موقع پر طلبہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی جارج کیا گیا۔

دادو سندھ
دادو: کرمنل کورٹ نے ام رباب اہلخانہ قتل کیس میں سندھ اسمبلی کےدو اراکین سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو پر فرد جرم عائد کر دی۔

اسلام آباد
آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور احتجاج کے معاملے پر تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی ہے جس میں عمران خان کی جان کو لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔

آزادکشمیر
آزادکشمیر کے علاقے پلندری میں اسکول وین تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گرنے سے 3 طالبات جاں بحق ہوگئیں اور ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد
پاکستان میں بچوں کی خناق کی بیماری بڑھنے کی وجہ سے ہلاکتوں کے تعداد ٣٩ ہو گئی۔ جب کی یہ بیماری پوری دنیا میں ختم ہو چکی تھی۔ عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے پاکستان کو اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا
دہشتگردی کا شکار رہنے والے صوبہ خیبرپختونخوا میں رواں سال نو ماہ کے دوران دہشتگردی کے مقدمات میں ٦٦ فیصد ملزمان کو ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے عدالتوں سے بری کر دی۔ صرف ٣۴ فیصد ملزمان کو ہی سزا مل سکی۔

اسلام آباد:
مارگلہ ہلز اسلام آباد میں تیندوے کی موجودگی کے آثار کی وجہ سے اسلام آباد وائلڈ لائف نے مقامی افراد کو خصوصی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

پشاور
پشاور میں اس سال قتل، چوری، ڈکیتی، اغوا سمیت مختلف جرائم میں اضافہ ہو گیا ہے، شہر میں گذشتہ سال 316 جبکہ رواں سال 390 افراد قتل ہوئے، ڈکیتی کے 169 واقعات رونما ہوئے تھے جبکہ رواں سال محض 9 ماہ 282 تک جا پہنچی ہے۔

اسلام آباد
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد اضافہ ہوا۔جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 28.67 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں