news tv 1738035938902 98

شگر، انقلاب کے لئے خالد خورشید کے منتظر ہے سابق یوسیز کے چیئرمینوں سمیت کئی سابق یو سیز کے ممبران پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے بے تاب ہے
رپورٹ ، 5 سی این نیوز
شگر, پاکستان تحریک شگر کے قائمقام صدر حسن شگری ایڈووکیٹ نے کہا کہ شگر انقلاب کے لئے خالد خورشید کے منتظر ہے سابق یوسیز کے چیئرمینوں سمیت کئی سابق یو سیز کے ممبران پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے بے تاب ہے ۔انشاءاللہ بہت جلد پشاور میں جی بی کے کپتان خالد خورشید سے ملاقات کرنے کے بعد آٸندہ انتخابات کے حوالے قیادت کے حکم کے مطابق آمدہ مارچ سے بھرپور پارٹی الیکشن کمپین کا آغاز کرینگے ۔ قیادت کی جانب سے حکم ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف شگر کے شمولیتی پروگرام اور منشور بڑے بڑے سیاسی برجوں کے لٸے چلینچ بن جاٸیگا ۔پاکستان تحریک انصاف شگر قاٸد عوام عمران خان کے منشور کے عین مطابق آٸین کی بحالی حقیقی آذادی اور طاقت ور کو قانون کے نیچے لا کر عام لوگوں کے لٸے حقوق انکے دہلیزپر پونہچانے کی جدو جہد کرینگے ۔ تحریک انصاف اب ایک عوامی تحریک بن چکا ہے اور کسی طور پر بھی کسی شخصیت کے محتاج نہیں عوام ہی اب تحریک انصاف کے حقیقی وارث ہے اور عوام کو کوٸی طاقت شکست نہیں دے سکتے لہذا آنے والی جی بی کے الیکشن کا مختصرا نتیجہ یہی ہے خالد خورشید کے قیادت میں تحریک انصاف ہی گلگت بلتستان میں حکومت بناٸے گیاور ایک بار پھر جی بی کے کپتان کی قیادت میں گلگت بلتستان ترقی کے راہ پر گامزن ہونگے جبکہ ابن الوقوت اور کرسی کے پجاری سیاستدان اپنے کٸے پر شرمندہ اور عوام کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونگے ۔
Urdu news, pti Long march

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر انقلاب کے لئے خالد خورشید کے منتظر ہے سابق یوسیز کے چیئرمینوں سمیت کئی سابق یو سیز کے ممبران پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے بے تاب ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں