landscape 3 2 1702481402810 161

شگرمحکمہ تعلیم شگر نے ہزاروں روپے خرچ کرکے مکتب ٹیچر کی انٹرویو کیلئے آنے والے امیدواروں کی ارمان پر پانی پھیردیا انٹرویو اچانک ملتوی
شگرمحکمہ تعلیم شگر نے ہزاروں روپے خرچ کرکے مکتب ٹیچر کی انٹرویو کیلئے آنے والے امیدواروں کی ارمان پر پانی پھیردیا۔ مشتہر پوسٹوں کی ٹیسٹ و انٹرویو اچانک ملتوی کردیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع کئے بغیر اخبار میں اشتہار دیا گیا،جس کے بعد ہزاروں اُمیدواروں نے درخواستیں جمع کی گئی،اُمیدوراوں نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ تعلیم شگر نے پوسٹوں کے حوالے سے دھوکہ دہی اور جعل سازی کی ہے،ہمارے پیسے خرچ ہوئے، وقت ضائع کیا گیا،اُمیدواروں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے، یاد رہے مکتب ٹیچر کی پوسٹ پر بیشتر ایران اور عراق میں زیر تعلیم دینی علوم کے علماء نے درخواستیں جمع کی تھی۔ اور انٹرویو کی تاریخ مشتہر ہونے کے بعد فوری طور وطن واپس پہنچے تھے۔ تاہم اچانک تاریخ ملتوی کرنے کے بعد ان کی ارمانوں پر پانی پھیر گیا۔ اور اس کشمکش میں مبتلاء ہے کہ واپس جائے یا دوبارہ ٹیسٹ و انٹرویو کی تاریخ کا انتظار کرے۔
Urdu news, teacher test suspended due unknown reason

50% LikesVS
50% Dislikes

شگرمحکمہ تعلیم شگر نے ہزاروں روپے خرچ کرکے مکتب ٹیچر کی انٹرویو کیلئے آنے والے امیدواروں کی ارمان پر پانی پھیردیا انٹرویو اچانک ملتوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں