زلزلے کی چند وجوہات
زلزلے کی چند وجوہات
بندہ حقیر علم جیوگرافی کا ایک ادنیٰ سا طالب علم ہونے کی حیثیت سے ان زلزلے کی وجہ اور خاص کر گلگت بلتستان میں ہونے کی وجہ کے بارے میں اپنی ادنیٰ سا طالب علمی کو مدنظر رکھتے ہوئے علم جغرافیہ کا زلزلے کے بارے میں کیا رائے ہے ۔آپ دوست احباب کی خدمت میں پیش کرنا چاہوں گا ۔زلزلے کی بنیادی طور پر دو اقسام ہیں ۔1 چھوٹے پیمانے پر ہوتے ہیں ۔2 بڑے پیمانے پر ہوتے ہیں چھوٹی پیمانے پر جو ہوتے ہیں اس کی میں یہاں ذکر نہیں کروں گا بڑے پیمانے پر پیدا ہونے کی بنیادی طور پر دو وجوہات ہو تے ہیں نمبر ایک آتش فشاں کے پھٹنے کی وجہ سے زمین کے بالائی سطح پر تھرتھراہٹ پیدا ہوتے ہیں
اور نمبر دو قشری پلیٹوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے ۔قشری پلیٹیں تین طرح کی حرکتیں کرتے ہیں . Convergent. Divergent. Transfram گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے تاحال محسوس ہو رہی ہے وہ انہی حرکتوں کی وجہ سے ہو رہی ہے
اب آپ کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو رہے ہوں گے کہ یہ گلگت بلتستان میں کیوں ؟؟جی ہاں !یہ خطہ (گلگت بلتستان )دو قشری پلیٹوں کے یعنی Indo Australian plate اور Eurasian plate کہ اس مقام پر واقع ہے جہاں دونوں پلیٹیں آپس میں ٹکراتے رہتے ہیں اگر ہم جیوگرافی زبان میں بولے تو اس پارٹی کو subduction zone کہتے ہیں. اس کو سمجھنے کے لئے اس کی بہترین مثال ہمارے پاس ہمالیاز ہے ۔ہمالیاز کی اگر ہم بات کریں تو آج سے پچاس ملین سال پہلے ان دو قشری پلیٹوں (Indo Australian plate اور Eurasian plate) کے آپس میں ٹکراؤ کی وجہ سے وجود میں آئے ہیں .مزید آپ کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو رہے ہونگے یہ قشری پلٹیں کیسے حرکت کرتے ہیں ؟؟جی ہاں ! دوستوں زمین کی سطح سے یعنی کرسٹ سے 250 کلو میٹر زیر زمیں میں ایک تہ اتا ہے اسے Upper Mantle کہتے ہیں یہاں پر جو چٹان موجود ہوتے ہے وه پگلے ہوے مادے کی شکل میں ہوتے ہیں (یعنی شمپو کی طرح )اس کی اوپر ہمارے زمین کی بلائی سطح ہوتے ہے جس کی موٹائی 20سے 70 کلو میٹر تک کہا جاتا ہے ۔جہاں پر ہم رہتے ہے اسے کرسٹ کہتے ہیں یعنی upper mantle کی اوپر کرسٹ تیر رہے ہوتے ہیں ۔
مزید اس کے اوپر روشنی ڈالنا اس چھوٹی سی تحریر میں ممکن نہیں ہے ۔