ضلع شگر مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا ہے، طاہر شگری ، مسلم لیگ ن میں‌شمولیت اختیار کرنے والوں کو ہار پہنایا گیا

ضلع شگر مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا ہے، طاہر شگری ، مسلم لیگ ن میں‌شمولیت اختیار کرنے والوں کو ہار پہنایا گیا
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر مسلم لیگ ن شگر کے سینئر رہنما طاہر شگری نے کامیاب ورکر کنونشن کی انعقاد پر پارٹی کارکنان اور کنونشن میں شرکت پر سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع شگر مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا ہے اور رہے گا۔ کامیاب ورکرز کنونشن نے ثابت کیا کہ عوام مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت کرتےہیں۔ انہوں نے ورکر کنونشن میں شرکت کرنے پر سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور دیگر رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شیڈول میں نہ ہونے کے باوجود شگر کی عوام کی درخواست پر شگر کا دورہ کیا اور عوام سے خطاب کیا۔ اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن دوبارہ انتخابات میں کامیاب ہوکر شگر کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے ۔ اور شگر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ۔
urdu news, Those who joined Muslim League-N were given garlands

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں