urdu news, Gilgit baltistan news 0

شگر , ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی (ڈی پیک) شگر کی ایک اہم میٹنگ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر , ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی (ڈی پیک) شگر کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی شگر حسن علی، اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد، ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر بشیر جان، ڈی آئی ایس شگر وزیر شاہد حسین اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ڈی ایس او شریک تھے میٹنگ میں آئندہ ماہ 21 سے 25 اپریل تک ہونے والے سال کے دوسرے انسدادِ پولیو مہم کے لئے حفاظتی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر بشیر جان نے شرکاء کو اس مہم کے لئے محکمہ صحت شگر کی جانب سے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی انہوں نے اپنے گفتگو میں کہا کہ اس مہم کے دوران 13127 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اس کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے خارجی و داخلی راستوں پر ٹرانزٹ پوائنٹس کا قیام عمل میں لائے گئے ہیں اس کے علاوہ ضلع میں کئی مقامات پر فکسڈ سینٹرز بھی بنائے گئے ہیں تاکہ کوئی بچہ ویکسین کے قطرے پلانے سے رہ نہ جائے ڈی سی شگر نے شرکاء کو سختی سے ہدایت کہ اس قومی ٹاسک کے حصول میں کوئی کمی نہ رہ جائے ایس ایس پی شگر کو اس نسبت جامع سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ڈی آئی ایس شگر کو حکم دیا کہ سکول اسمبلیوں میں اس نسبت بتا دیں تاکہ اساتذہ اور بچے اپنے گھروں میں آگاہ کریں۔ ڈی سی شگر نے مزید کہا کہ تمام ٹیموں اور پولیس پرسنلز کو اس مہم سے پہلے تربیت بھی دی جائے گی۔
urdu news, Gilgit baltistan news

PSL شیڈول، پاکستان سپر لیگ 2025 کے افتاحی تقریب میں‌علی ظفر آواز کی جادو جگانے کے لئے تیار

بیسل شگر میں خاتوں مسماتہ(ز) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کی چراغ گل کر دی، پولیس موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج ، تحققات کا اغاز کر دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر , ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی (ڈی پیک) شگر کی ایک اہم میٹنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں