لاہور علمائے امامیہ لاہور کا اہم اجلاس ، وزیر حسنین کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا ، علمائے امامیہ لاہور، شیخ فرمان علی نجفی و شیخ محمد باقر مجلسی
لاہور علمائے امامیہ لاہور کا اہم اجلاس ، وزیر حسنین کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا ، علمائے امامیہ لاہور، شیخ فرمان علی نجفی و شیخ محمد باقر مجلسی
لاہور علمائے امامیہ لاہور کا اہم۔اجلاس ، وزیر حسنین کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ لاہور میں مقیم شگر کے علماء کرام کی حجة الاسلام شیخ فرمان علی نجفی کی صدارت میں حجة الاسلام شیخ محمد باقر مجلسی حجة الاسلام شیخ علی احمد اعجازی اور دیگر کی ایک ہنگامی میٹنگ ھوئی جس میں عوامی لیڈر کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کی گئی اور حکومت کو عوام کے اندر وزیر حسنین رضا کی بلاجواز گرفتاری سے جو بیچینی اور اضطراب پیدا ھوا ھے فورا وزیر حسنین کو رہا کرکے اس بیچینی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا بصورت دیگر عوام علماء کی قیادت میں پورے صوبے میں سڑکوں پر نکل آئیں گے تو حالات کی خرابی کی ساری زمہ داری نااھل حکومت پر ھوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں حکومت عوام کی فلاح وبہبود کا عوام کے مفاد میں کسی ترقیاتی منصوبےپر عمل کرنے کے بجائے خفیہ ہاتھوں میں کھلونا بن کر غربت ختم کرنے کے بجائے غریب عوام کو ختم کرنے کی ظالمانہ پالسی پر عمل پیرا ھے
حکومت ایک طرف خالصہ سرکار کے کالے قانون کو نافذ کرکے وہاں کے عوام کو اپنی ہی زمینوں سے محروم کرنے کوشش میں مصروف ھے . دوسری طرف اس ظالمانہ قانون کے خلاف آواز احتجاج بلند کرنے والوں کو بدنام زمانہ فور شیڈول نامی غیر اسلامی وغیر اخلاقی قانون کے پابند کرکے حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ھے . حکمران عوام کے خدمت گزار بننے کے بجائے نوکر شاہی بنے ھوئے ہیں . حکومت حالات خراب ھونے کے بہانے سے عوام پر پابندیاں لگا کر عوامی زمینوں پر ناجائز قبضہ کر کے حالات حکومت خود خراب کررہی ھے .ژھے تھنگ پر شگر کی زمین پر تجاوز اور عوامی تعمیرات کو مسمار کر کے جبری قبضہ کر نا اور سرفہ رنگاہ والوں کی آبائی زمینوں پر قبضہ کی کوشش اس کا ثبوت ھے ھم دعوے سے کہ سکتے ہیں کہ حکومت عوام کی خیر خواہ بنے اور یہ حکمران ٹھیک ھو جائیں تو حالات خود بخود ٹھیک ھو جائیں گے عوامی راہنما وزیر حسنین رضا کو بلا جواز حکومت گرفتار نہ کرتی تو حالات ٹھیک رہتے خالصہ سرکار کا کالا قانون لاگو کرکے عوام کو ان کی زمینوں سے بےدخل کرنے کے لئے ریاستی جبر و استبداد کے ذریعے عوام پر ظلم نہ کرتی تو حالات ٹھیک رہتےحالات کی خرابی عوام کی بیچینی اور لوگوں کو سڑک پر لاکر نظام کو درھم برھم کرنے میں ان خفیہ ہاتھوں کا سب سے زیادہ عمل دخل ھے جن کے ہاتھوں میں یہ حکومت کھلونا بنی ھوئی ھے
اب حالات ٹھیک کرنا خود حکومت کے اختیار میں ھے .عوام کے جائز مطالبات کو مان لیا جائے اور عوام کی حمایت سے حکومت چلائے تو دلوں پر حکومت ھوگی جبر استبداد اور آلہ کار بن کر حکومت کروگے تو مٹ جاؤ گے. urdu news
وزیر اعلی خیبر پختواہ کے پی ہاوس سے گرفتار، کوئی گرفتاری نہیںکی گئی سرکاری ذرائع