شگر، پاکستانی کوہ پیما نامساعد حالات کے باوجود جس طریقے کوہ پیمائیں میں اپنا نام پیدا کررہے ہیں۔ اور دنیا کی ناممکن مشن جسے انٹرنیشنل کلائمبرز اور نیپالی شیرپا کرنے سے ڈر رہے تھے ، معروف کوہ پیما نائیلہ کیانی

urdu news

شگر، پاکستانی کوہ پیما نامساعد حالات کے باوجود جس طریقے کوہ پیمائیں میں اپنا نام پیدا کررہے ہیں۔ اور دنیا کی ناممکن مشن جسے انٹرنیشنل کلائمبرز اور نیپالی شیرپا کرنے سے ڈر رہے تھے ، معروف کوہ پیما نائیلہ کیانی
شگر( عابد شگری ) معروف کوہ پیما نائیلہ کیانی ، دلاور سدپارہ ، اشرف سدپارہ ، عمران شگری ، زاکر سدپارہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کوہ پیما نامساعد حالات کے باوجود جس طریقے کوہ پیمائیں میں اپنا نام پیدا کررہے ہیں۔ اور دنیا کی ناممکن مشن جسے انٹرنیشنل کلائمبرز اور نیپالی شیرپا کرنے سے ڈر رہے تھے کرکے دکھایا۔ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں سے ریسکیو کا کامیاب مشن صرف پاکستانی کوہ پیماؤں نے کردکھا یا ہے۔ بوتل نیک جوکہ 8300 میٹر بلندی سے حسن شگری کی ڈیتھ باڈی کو ریسکیو کرنا ہو یا محمد علی سدپارہ ، علی اکبر افغانی ، جاپانی کوہ پیما اور مراد سدپارہ کی لاشوں کو جس طریقے سے ریسکیو کیا اسے انٹرینشنل میڈیا سراہا ہے لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے حوصلہ افزائی نہ ہونے سے مایوسی کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی ہیلی ریسکیو دنیا کی مہنگی ترین ریسکیو ہے۔ یہی ریسکیو نیپال میں 3000 ڈالر میں ہوتا ہے وہ پاکستان میں 30000 ڈالر میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہے۔ لہذا حکومت کو پرائیویٹ ہیلی ریسکیو مشن کی اجازت دینی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پورٹر اور کلائمبرز کو انشورنس اور دیگر مراعات سے محروم ہیں جس کی وجہ سے حادثات میں جان گنوانے والے کوہ پیماؤں اور پورٹوں کی گھروں میں سخت مالی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے لہذا حکومت کو پورٹرز اور کلائمبر کے حوالے سے واضح پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ شاہراہ کےٹو کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جوکہ حکومت کا اس شعبے کی جانب سے عدم توجہی کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوہ پیماؤں کو انٹرنیشنل سطح کی تربیت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے الجس کیلئے یا انٹرنیشنل کوہ پیماؤں کو پاکستان میں لاکر ٹریننگ کا اہتمام کرے یا ان کوہ پیماؤں کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیج دیں اور انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ دلایا جائے۔
شگر، پاکستانی کوہ پیما نامساعد حالات کے باوجود جس طریقے کوہ پیمائیں میں اپنا نام پیدا کررہے ہیں۔ اور دنیا کی ناممکن مشن جسے انٹرنیشنل کلائمبرز اور نیپالی شیرپا کرنے سے ڈر رہے تھے ، معروف کوہ پیما نائیلہ کیانی urdu news

>شگر ژھے تھنگ کمیٹی شگر کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت شیخ شیر نجفی شگر میں منعقد ہوا، عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے رھے تھنگ کمیٹی شگر اپنی جان تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے

آئی ایم ایف کا انتباہ: افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو سنگین چیلنجز کا سامنا

بلتستان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سالانہ ڈنر پارٹی کا اہتمام

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں