آر ایچ سی شگر میں تعینات واحد میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عباس ساجد کا تبادلہ ، متبادل ڈاکٹر تعینات نہ ہوسکا۔ سول سوسائٹی شگر
آر ایچ سی شگر میں تعینات واحد میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عباس ساجد کا تبادلہ ، متبادل ڈاکٹر تعینات نہ ہوسکا۔تبادلہ مسترد کرتے ہیں. سول سوسائٹی شگر
شگر(5 سی این نیوز ) آر ایچ سی شگر میں تعینات واحد میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عباس ساجد کا تبادلہ ، متبادل ڈاکٹر تعینات نہ ہوسکا۔ سول سوسائٹی نے ڈاکٹر عباس ساجد کی تبادلے کو مسترد کرتے ہوئے تبادلے کو روکنے کا مطالبہ کردیا۔ ڈاکٹر عباس علی شاہ نے کم مدت میں نہ دن رات ایک کرکے نہ صرف مریضوں کی بہتر علاج و معالجے کیلئے اپنے آپ کو وقف کیا تھا بلکہ آر ایچ سی شگر کی حالت زار کو بھی بہتر بناکر عوام کے دل میں گھر بنایا تھا۔ ان کی تبادلے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سول سوسائٹی شگر نے ان کی تبادلے کو مسترد کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے فوری طور ان کی تبادلے کو روکنے کا مطالبہ کردیا۔urdu news