اسکردو ہوٹل میں ایک جانبحق یا دو بے ہوش ، معمہ بن گیا، حقیقت سامنے آگئے.
اسکردو ہوٹل میں ایک جانبحق یا دو بے ہوش ، معمہ بن گیا، حقیقت سامنے آگئے.
کرائم رپورٹ، 5 سی این نیوز اسکردو
اسکردو:- حسن کالونی سکردو میں مونٹین ویو ہوٹل میں رات کو دو افراد بیہوش اور ایک کو مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمود علی نے عملہ کے ہمراہ پہنچ کر ہوٹل اور مالکوں کو تحویل میں لے کر گزشتہ چار دنوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی محفوظ کیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ افراد کا اندراج ہوٹل آئی میں بھی نہیں تھا جو گلگت بلتستان رہائش ایکٹ 016 ء کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ ہوٹل مالکان کو بھی تھانہ سٹی لایا گیا ہے جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او سکردو اسحاق حسین نے صبح سویرے مونٹین ویو ہوٹل کا دورہ کرکے موقع کا ملاحظہ کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو ضروری احکامات جاری کردیے ہیں ۔ ڈیتھ باڈی اور دونوں بیہوش افراد کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو منتقل کر دیا کیا ہے۔
پولیس کے اخری اطلاعات کے مطابق ایک ہوٹل کمرے میں 3 لڑکے نشے کی وجہ سے بے ہوش تھے ، دو کو ہوش اگئے ہیں، ایک لڑکا جان بحق ہونے کا اطلاع موصول ہو رہے ہیں. ابھی تحققات جاری ہیں، اصل معمہ 5 سی این کے ناظرین کے خدمت میںجلد سامنے لائے گا