کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیف کے دفتر پر حملہ، اہم تفصلات سامنے آگئے،

کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیف کے دفتر پر حملہ
Pakistan News, Unknown armed men attacked the police chiefs office in Karachi
کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیف کے دفتر پر حملہ کیا جب کہ فائرنگ سے قبل دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں،

کراچی پولیس آفس (ایچ پی او) میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے چوتھی منزل پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے تیسری منزل کو بھی حاصل کیا۔
پولیس ہیڈکواٹر آفس میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جو آج دہشت گردانہ حملے کی زد میں آیا۔ زور دار دھماکے سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کی چوتھی منزل پر دھویں کے بادل چھا گئے۔
شہید وزخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔
شہید وزخمی ہونے والوں کی شناخت:
1-غلام عباس ولد نامعلوم عمر45سال(پولیس اہلکار شہید )
2-خالد ولد نامعلوم عمر40سال(خاکروب جاں بحق)
3-لطیف ولد محمد نواز عمر 50سال(پولیس اہلکارزخمی)
4-طاہر ولدامجد عمر 26سال(رینجرز اہلکار زخمی)
5-عبدالرحیم ولد صالح محمد عمر40سال(رینجرز اہلکار زخمی)
6-عمران ولد یونس عمر 35سال(رینجرز اہلکار زخمی)
7-ساجد بلوچ ولد حنیف عمر28سال(شہری زخمی)
8-آفتاب ولد عبدالنبی عمر30سال(رینجرز اہلکار زخمی)
9-محمد لطیف ولد نامعلوم عمر28سال(رینجرز اہلکار زخمی)
10-حاجی عبدالرزاق ولد نامعلوم عمر55سال(پولیس اہلکارزخمی)
11-عبدالخالق ولد ٹنڈو خان عمر48سال(پولیس اہلکارزخمی)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں