لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں فوری انتخابات کا تاریخ دینے کا حکم دے دیا
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں فوری انتخابات کا تاریخ دینے کا حکم دے دیا ۔
Pakistan News, Lahore High Court ordered the Election Commission to give a date for the immediate elections in Punjab
پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد گورنر اور الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی ۔
جس لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 90 روز اندر انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اپنے مختصر فیصلے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کو فوری تاریخ دیں
عدالت نے تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر لیں، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا جسے بعد میں سنایا
،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے آغاز پر آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ مجھے کیس کا پس منظر معلوم نہیں، جو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہوگا ہم اس پرعمل کریں گے،
آئی جی پنجاب کے بیان پر عدالت نے کہا کہ ہمیں بس آپ کی یقین دہانی چاہیے تھی، اب آئی جی پنجاب جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں،ا
س دوران چیف سیکرٹری نے بھی عدالت کو یقین دلایا کہ ہم عدالت اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے پابند ہوں گے جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری کو بھی جانے کی اجازت دے دی،دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی نے فرائض انجام دینیکی یقین دہانی کرائی ہے، اب صدر الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں کیونکہ الیکشن کی تاریخ نہ دینیکا معاملہ خالی نہیں چھوڑا جاسکتا، گورنر، صدر، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کے ذریعیالیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں، اس پر خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی،بعد ازاں عدالت نے حکام کی یقین دہانی اور دلائل سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھابعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقررہ وقت 90روز میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر لیں،